کویت اردو نیوز ، 24 اکتوبر 2023: ایک سعودی شخص نے 42 شادیاں کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وہ شخص، جس کی عمر نہیں بتائی گئی، ایک سوشل میڈیا ویڈیو میں نمودار ہوا اور اس نے اپنے مکالمہ کرنے والے کے سامنے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ وہ کس بیوی سے سب سے زیادہ پیار کرتا ہے۔
آدمی کا کہنا ہے کہ”میں نے 42 عورتوں سے شادی کی۔ وہ تمام خواتین جن سےمیں نےشادی کی وہ تمام اچھی ہیں۔ "اسکرین پر میں آپکو نہیں بتاسکتا،” آدمی نےنا تو یہ بتایاہےکہ وہ اپنی کس زوجہ سےزیادہ پیارکرتاہے اور نہ ہی اتنی زیادہ شادیوں کی کوئی خاص وجہ بتائی ہے ۔
اتنی بڑی تعداد میں خواتین سے شادی کرنے کے اس کے دعوے نے اسے آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک تنقیدی پوسٹ میں اسے کہا گیا کہ "لوگوں کی بیٹیاں تمھارے لیے کوئی کھیل نہیں ہے کہ تم روز شادیاں کرو اور طلاق دو!”
ایک صارف نے لکھا کہ اسلام میں، جو ایک وقت میں چار بیویاں کرنے کی اجازت دیتا ہے، اگر کوئی مرد اپنی تمام بیویوں کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا، تو اسے ایک ہی شادی کرنی چاہیے۔