کویت اردو نیوز ، 28 ستمبر 2023 : محققین کی جانب سےکیےگئے اہم مطالعے میں خبردار کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر حددرجہ گرمی کے باعث بڑے پیمانے پر انسان اور دیگر تمام ممالیہ جانور دنیا سے ناپید ہوجائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق مطالعے میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ دنیا میں شدیدگرمی سے 250 ملین برسوں میں انسان اور دیگر تمام جانور معدوم ہو جائیں گے۔
تحقیق میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مہلک امتزاج اورسورج کی خطرناک تابکاری شعاعوں کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے جو کسی سیارے کی زندگی کی سہولیات کا اندازہ لگانے اور زمینی سطح کے درجہ حرارت اور گیسوں کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔
غیر معمولی گرمی اگلے 250 ملین برس میں معدومیت کا باعث بنے گی۔
برسٹل یونیورسٹی کی سربراہی میں ہونےوالی تحقیق یہ ظاہر کرتی ہے کہ جب دنیا کے سارے براعظم ایک دوسرے میں ضم ہوکر ایک ہوجائیں گے تو موسم انتہا خطرناک صورت اختیار کرلے گا ، یہ زمین خشک اور غیر آباد ہوجائے گی۔