کویت اردو نیوز : واٹس ایپ نے اگست 2021 میں تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی کے تحفظ اور ایپ کی میموری کو بچانے کے لیے ‘ویو ونس’ کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا تھا۔
اس فیچر کے تحت بھیجی گئی تصویر یا ویڈیو چیٹ کھولنے کے بعد غائب ہو جاتی ہے۔
لیکن اب کمپنی نے آڈیو پیغامات کو بھی اس فیچر کا حصہ بنا دیا ہے۔
یہ فیچر کئی مہینوں سے کام کر رہا تھا اور اب اسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی نے اعلان کیا کہ صارفین اب آڈیو پیغامات بھیج سکیں گے جو ایک بار چلنے کے بعد خود بخود حذف ہو جائیں گے۔
واٹس ایپ میں پہلے سے ہی غائب ہونے والے پیغامات کا فیچر موجود ہے جس میں آڈیو پیغامات ایک مخصوص وقت کے بعد غائب ہو جاتے ہیں۔
لیکن ویو ونس کا نیا فیچر پوری چیٹ کے بجائے مخصوص آڈیو پیغام کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جو ایک بار دیکھنے کے بعد غائب ہو جائے گا۔
نوٹ کریں کہ جب ویو ونس فیچر متعارف کرایا گیا تھا تو کمپنی نے کہا تھا کہ اس فیچر کو وائی فائی لاگ ان کی تفصیلات یا دیگر حساس تفصیلات کی تصاویر شیئر کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اب آڈیو پیغامات کو اس کا حصہ بناتے ہوئے کمپنی نے کہا کہ اب آپ کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات یا دیگر حساس تفصیلات آڈیو پیغام میں شیئر کر سکیں گے جو ایک بار چلنے کے بعد ڈیلیٹ ہو جائے گی۔
کمپنی نے کہا کہ اس فیچر کا رول آؤٹ شروع ہو گیا ہے اور یہ آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔
اس فیچرکواستعمال کرناکافی زیادہ آسان ہے۔
درحقیقت یہ فیچر عام آڈیو پیغام ریکارڈ کرنے کی طرح کام کرتا ہے۔
جب آپ کوئی آڈیو پیغام ریکارڈ کریں گے تو دائیں کونے میں ایک آئیکن ہوگا جس پر نمبر 1 لکھا ہوگا اور اس پر کلک کرنے سے آڈیو پیغام کے لیے ویو ونس موڈ فعال ہوجائے گا۔
اگر کوئی شخص 2 ہفتوں تک اس آڈیو پیغام کو نہیں سنتا ہے تو اسے واٹس ایپ خود بخود ڈیلیٹ کر دے گا۔
واضح رہے کہ ویو ون کے تحت بھیجے گئے آڈیو پیغام کو محفوظ کرنا، شیئر کرنا یا آگے بڑھانا ممکن نہیں ہوگا۔