کویت اردو نیوز ، 2 اکتوبر 2023 : بھارت میں سڑک پر رواں دواں کار میں اچانک خوفناک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کار جل کر تباہ ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جے پی نگر کے ڈالمیا سرکل میں پیش آیا جس میں کسی کے ہلاک یا جھلسنے کی اطلاع نہیں ملی تاہم کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں سڑک کے بیچوں بیچ ایک الیکٹرک کار کو شعلوں کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
https://x.com/sirajnoorani/status/1708176454247420094?s=20
سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرنے والے ایک صارف کے مطابق، کار میں اچانک آگ لگ گئی جب یہ جے پی نگر کے ڈالمیا سرکل پر پہنچی۔ تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عام پیٹرول گاڑیوں میں اندرونی خرابیوں کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات پیش آچکے ہیں، جس پر کمپنی نے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ان ماڈلز کی گاڑیوں کو واپس منگوا کر خرابی کی مرمت کی تھی۔
موجودہ دور میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں نے بہت تیزی سے ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی جگہ لے لی ہے لیکن بیٹری سے چلنے والی ان گاڑیوں کے حفاظتی پہلو کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔