کویت اردو نیوز ، 5 اکتوبر 2023: ایک امریکی آرٹسٹ نے اپنے گھر کے باہر فٹ پاتھ پر چاک سےتصویر بنا کر سب سے بڑی سنگل چاک ڈرائنگ کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی۔
امریکہ کے کنیکٹی کٹ کے ساؤتھ ونڈسر سے تعلق رکھنے والی پریتی گنڈاپوار کے مطابق، ناردرن لائٹس کی یہ 2389.59 مربع فٹ تصویر بنانے میں انہیں تین دن لگے۔
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ ناردرن لائٹس جن میں بہت سے رنگ ہیں، قدرت کے فن کا بہترین مظاہرہ ہیں۔
پریتی اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ فی الحال، صرف چاک ڈرائنگ کا ریکارڈ جیوینی بیسائل کے پاس ہے۔ انہوں نے یہ ریکارڈ 2021 ء میں 2152.78 مربع فٹ کی تصویر بنا کر بنایا تھا۔
Related posts:
بھارتی ٹرین کےکچن میں چوہوں کی ضیافت کی وڈیو وائرل
مکڑی نےخاتون کےکان میں 'جالا' بُن دیا
دلہا اپنی ہار برداشت نہ کر سکا، غصے میں دلہن کے سر پر مکا دے مارا
ایلومینیم فوائل مسائل سے نمٹنے میں بہترین مددگار
سوشل میڈیا اسٹار نے ہیلی کاپٹر سے ایک ملین ڈالر اپنے فالورز پر پھینک دیے
کتے کو ہوائی جہاز سے پھینکنے کی ویڈیو وائرل
اگرسورج نہ ہوتاتوپھرکیاہوتا ؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ ونڈوز ایکس پی کا یہ مشہور وال پیپر کتنے میں فروخت ہو اتھا؟