کویت اردو نیوز 15 جون: ازبکستان سے تعلق رکھنے والی ایک دُلہن کو اس وقت خوفناک لمحات کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے اپنے شوہر کے ساتھ روایتی کھیل میں اسے ہرا دیا تاہم دلہا نے دلہن سے ہارنے کا بدلہ شادی کی بھری محفل میں ہی لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ازبکستان میں نئے جوڑے کو شادی کے موقعے پرایک روایتی کھیل کھیلنے کے لیے مدعو کیا گیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کھیل یا مقابلہ کیا تھا لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں کوئی چیز توڑنےکے لیے دی گئی تھی۔ اس مقابلے کا اصول یہ ہے کہ جوڑے میں سے جو کام پہلے کرتا ہے جیت جاتا ہے اور اسے انعام دیا جاتا ہے۔ اس موقعے پردُلہن مقابلہ جیت گئی اور جب دولہے کو معلوم ہوا کہ دلہن نے اسے شکست دے دی ہے تو اس سے اپنی ہار برداشت نہ ہوئی اور سب کے سامنے اس کے سر پر مکا دے مارا۔ مکا کھانے کے بعد
دلہن لڑکھڑا گئی اور اس نے اپنا عروسی لباس فرش سے اوپر کیا اور اپنے سر پر ہاتھ رکھا۔ اسے دلہا کی طرف سے رد عمل پر شدید صدما پہنچا۔ اس واقعے کے بعد دو دوسری خواتین نے دلہن کو اسٹیج سے اتارا۔
اس دوران دولہے کے ساتھ کھڑا شخص بھی گھبراہٹ میں حیران نظر آیا۔ اس نے اپنا فون پکڑے رکھا جب پارٹی میوزک جاری تھا اور پارٹی کی لائٹس ان کے اردگرد چمک رہی تھیں۔ دولہا اسٹیج پر ایسے ہی کھڑا رہا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ وہ خاموش ہجوم کو گھور رہا تھا جو اس جوڑے کی خوشی سے کچھ ہی لمحے پہلے جمع ہوا تھا۔ اس کے علاوہ وسطی ایشیا میں شادی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور ٹوئٹر پر لوگوں نے غم غصے کا اظہار کیا۔
ایک شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ "یہ بہت افسوسناک ہے مُجھے امید ہے کہ آپ اس پر الزام لگانے اور اسے اس کے اعمال کا جوابدہ ٹھہرانے کی ہمت کریں گے‘‘۔
متداول من أوزباكستان لعروس وعريسها يقومون بعمل لعبة تقليدية صغيرة خلال زفافهم فضربها على رأسها بقوة لأنها فازت عليه مما تسبب لها بالألم والحرج.
pic.twitter.com/BotLXe1hgu— إياد الحمود (@Eyaaaad) June 13, 2022
ایک صارف نے کہا کہ "کتنی خوفناک بات ہے؟ اس خوفناک آدمی کو شرمندہ کرنے کے لیے یہ آن لائن پوسٹ کرکے اچھا لگا۔ مُجھے امید ہے کہ اسے اس سے دور رکھا جائے گا۔ اس کے والدین یہ کیسے دیکھ سکتے ہیں؟” ایک شخص نے ٹوٹے ہوئے دل کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ "یہ خوفناک ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ لڑکی جلد ہی اس سے دور ہو جائے گی”۔ قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ازبکستان سے تعلق رکھنے والے دولہے کی اپنی دلہن پر حملہ کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے۔ 2019 میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے کا ایک کلپ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا تھا جب دولہے نے ڈرامہ کرنے کے بعد غصے میں اپنی بیوی کو پیٹا تھا۔