کویت اردو نیوز ، 10 اکتوبر 2023: سعودی عرب میں ‘میڈ ان سعودیہ’ نمائش کا دوسرا ایڈیشن 16 سے 19 اکتوبر تک ریاض کے روشن فرنٹ میں صنعت و معدنی وسائل کے وزیر بندر بن ابراہیم الخریف اور بورڈ کے چیئرمین کی سرپرستی میں شروع کیا جائے گا۔
اس نمائش میں پیٹرو کیمیکل، قابل تجدید توانائی، آٹوموبائل انڈسٹری، سمندری صنعت، تعمیراتی سامان، خوراک، دواسازی، طبی و تکنیکی آلات، نقل و حمل، لاجسٹک خدمات سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد سعودی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ یہ نمائش قومی کمپنیوں کے لیے سامان اور خدمات کے شعبوں میں اپنی اختراعات کی نمائش کا ایک نادر موقع ہے۔
نمائش کے موقع پر مختلف ورکشاپس اور اس کے ساتھ ایک کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں مستقبل کی صنعت، عالمی قیادت، صنعتی شعبے کو بااختیار بنانے اور ترقی کے مواقع و صنعتی سرمایہ کاری کے امید افزا منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کانفرنس میں معیاری خدمات اور اقدامات کا اسٹریٹجک آغاز بھی شامل ہے جو سعودی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، میڈ ان سعودی عرب پروگرام ، صنعتی شعبے سے متعلقہ تنظیموں کے اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔