کویت اردو نیوز : ریاض پولیس نے عوامی شائستگی اور سماجی اقدار کے علاوہ صنفی تعصب کو ہوا دینے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ ‘گرفتار شخص نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد شیئر کیا ہے۔
"اس کی شناخت وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پر کی گئی اور اسے زیر التواء تفتیش گرفتار کر لیا گیا ہے۔”ریاض پولیس نے کہا ہے کہ "مذکورہ شخص نےغیراخلاقی حرکت کرتےہوئے اپنی ویڈیوبھی شیئرکی ہے”۔
قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتار شخص کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا۔
اس سے قبل سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 21 ہزار 537 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا تھا ، سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 21 مارچ سے 27 مارچ 2024 کے درمیان ہوئیں۔
غیر قانونی تارکین وطن کی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز گرفتار کیے گئے افراد میں سے 14,610 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔
گرفتار کیے جانے والے 4457 افراد نے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جب کہ 2470 افراد لیبرقوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے تھے۔