کویت اردو نیوز ، 1 نومبر 2023: سعودی عرب میں ہائی وے کراس کرنے والی لڑکی آخری وقت میں تیز رفتار کار کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
ویڈیو میں صاف نظرآرہاہے کہ "ایک لڑکی اچانک ہائی وےکوعبورکرنےکی کوشش کرتی ہےاور اچانک ایک تیزرفتارگاڑی اسکے سامنے آنےپر گھبراجاتی ہے۔
لڑکی کے اچانک سڑک پر آنے پر ڈرائیور نے ٹریک تبدیل کر دیا، اگر وہ ایسا نہ کرتا تو حادثہ یقینی تھا۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایک خاتون نے لکھا کہ ’اصولی طور پر ہائی وے کراس کرتے وقت دونوں طرف دیکھ کر زیبرا کراسنگ استعمال کی جانی چاہیے‘۔
ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ’ڈرائیور کی رفتار اور سڑک کراس کرنے والی لڑکی کی رفتار خطرناک ہوسکتی تھی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ حادثہ پیش نہیں آیا‘۔
سعودی محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ پیدل چلنے والوں کے لیے غیر قانونی طور پر شاہراہ عبور کرنے سے 1000 سے 2000 ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے ۔