کویت اردو نیوز 03 اگست: قطر کے عالمی چمپئن معتز برشم نے ٹوکیو اولمپکس میں دوسرے دن میں دوسرا سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔
قطر کے عالمی چیمپئن معتز برشم نے ٹوکیو اولمپکس میں مسلسل دوسرے دن اپنے ملک کے لئے دوسرا سونے کا تمغہ جیت لیا۔ معتز نے اٹلی کے گیانمارکوتمپیرے کے ساتھ ہائی جمپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بین الاقوامی ایسوسی ایشن برائے ایتھلیٹکس فیڈریشنز کے مطابق کامیابی اور ناکامی کی مکمل مساوات کی روشنی میں 2.37 میٹر کی بلندی عبور کرنے کے بعد ریفری نے معتز برشم اور گیانمارکوتمپیرے کو سونے کا تمغہ دیا اور کہا کہ ” یا تو دونوں کھلاڑی سونے کا تمغہ شئیر کرلیں یا پلے آف گیم کھیل کر فیصلہ کرلیں ” تاہم دونوں کھلاڑیوں نے
مل کر سونے کے تمغے کا جشن منانا پسند کیا۔ ویٹ لفٹر فارس حسونا نے ہفتہ کو قطر کو ویٹ لفٹنگ کے کھیل میں اپنی تاریخ کا پہلا سونے کا تمغہ جیت کر دیا اور 1912 کے اولمپکس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایتھلیٹکس میں دو کھلاڑیوں نے سونے کا تمغہ حاصل کیا اور دونوں تمغے کے مشترکہ حقدار ہیں۔
اپنا تیسرا اولمپک تمغہ جیت کر برشم سویڈن پیٹرک سجوبرگ (چاندی اور دو کانسی) کے بعد اونچی چھلانگ میں یہ ریکارڈ حاصل کرنے والے دوسرے ایتھلیٹ بن گئے۔ برشم ایتھلیٹس میں 3 اولمپک تمغے جیتنے والے پہلے ایشین ایتھلیٹ بھی بن گئے۔ برشم نے کہا کہ "یہ واحد چیز تھی جس کی مجھے کمی محسوس ہو رہی تھی۔” میں نے سب کچھ حاصل کر لیا ہے۔ میں اب بھی مقابلہ کر رہا ہوں اور ہمیشہ مقابلہ کرتا رہوں گا جبکہ گیان مارکو کے ساتھ تمغہ بانٹنا ایک بہت اچھا احساس ہے۔”