کویت اردو نیوز 06 جولائی: متحدہ عرب امارات کا ہائی اسکول سے فارغ غیرملکی التحصیل طلباء اور ان کے اہل خانہ کو گولڈن اقامہ دینے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ہائی اسکول سے غیرملکی فارغ التحصیل طلباء اور ان کے اہل خانہ کو طویل المیعاد رہائشی ویزا "گولڈن اقامہ” دینے کا اعلان کیا ہے جس کی مدت 10 سال ہوگی۔ امارات نیوز ایجنسی نے کہا کہ ذہین اور قابل طلباء اور ان کے اہل خانہ کی کاوشوں کی تعریف اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ہدایات پر ہنر مندوں کے لئے پرکشش اور حوصلہ افزا ماحول پیدا کرنے اور غیر معمولی ذہانت و صلاحیتوں کو ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے استعمال کرنے کی کاوشوں کے پیشِ نظر یہ مراعات فراہم کی جائیں گی۔ گولڈن اقامہ حاصل کرنے کے لئے درخواستیں فاؤنڈیشن امارات اسکول ایجوکیشن کے ذریعہ جمع کروائی جائیں گی۔ گولڈن اقامہ ان طلباء کو عطا کیا جائے گا جنہوں نے
عمدہ گریڈ حاصل کئے ہوں ہو یا عام ثانوی سند یا اس کے مساوی طور پر کم سے کم 95 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں۔ سرکاری یا نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ ملک کے اندر یا بیرون ملک سے یونیورسٹی کے طلباء جنہوں نے مخصوص سائنسی مضامین میں مجموعی اوسطا 3.75 سے ذیادہ یا اس کے مساوی گریڈ پوائنٹس حاصل کئے ہوں گولڈن اقامہ کے لئے درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔