کویت اردو نیوز 29 ستمبر: کویت میں پیدا ہونے والے ایک سال سے کم غیر ملکی بچوں کے لئے کوئی جرمانہ نہیں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے کورونا بحران کے دوران طریقہ کار مکمل نہ کرتے ہوئے رہائشی قانون کی خلاف ورزی کی ان کے لئے ایک غیر معمولی اقدام کے تحت چھ گورنریٹ میں رہائشی امور کے محکموں کو ایک سال سے کم عمر اور کویت میں پیدا ہونے والے بچوں کی حیثیت میں ترمیم کرنے کے لئے نئی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔
2 نومبر 2019 سے کویت میں پیدا ہونے والے بچوں کو رہائشی اقامے کے قانون کے آرٹیکل 6 کے مطابق ان کے لئے ڈیٹا بیس بنانے کے مقصد کے ساتھ جنرل ڈائریکٹوریٹ انویسٹی گیشن کو بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی حیثیت برقرار رہے گی۔ خلاف ورزی کی مدت کے دوران جرمانے کی ادائیگی کے بغیر ایسے بچوں کو ان کے والد سے منسلک رہائشی اقامہ دے کر ان میں ترمیم کر دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس فیصلے میں وہ بچے شامل نہیں ہیں جو 2 نومبر 2019 سے پہلے پیدا ہوئے تھے کیونکہ ان کے اہل خانہ کے پاس اتنا وقت دستیاب تھا کہ وہ اپنے قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد ان بچوں کے لئے رہائشی اقامہ حاصل کریں جو کورونا بحران کے آغاز سے قبل تھا جس کی وجہ سے حکومت کی وزارتیں ایک طویل مدت کے لئے بند رہیں۔
مزید پڑھیں: 30000 تارکین وطن اقاموں کی وجہ سے پریشانی کا شکار
ذرائع نے بتایا کہ جو بچے اس فیصلے کی زد میں نہیں ہیں ان بچوں کے کفیل کو نوزائیدہ کی حیثیت میں ترمیم کرنی چاہئے اور انہیں ملک میں جائز رہائش فراہم کرنے کے لیے ان پر عائد جرمانے ادا کرنا چاہیں۔