کویت اردو نیوز : غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور دنیا بھر کے لوگ غزہ کی اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے روایتی میڈیا اور سوشل میڈیانیٹ ورکس کارخ کررہےہیں۔
لیکن کسی دوسرے سوشل نیٹ ورک کے برعکس، Snapchat سروس غزہ کے حالات اور اس کے لوگوں کی حقیقی مشکلات کی ایک جھلک پیش کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا اور کم از کم 30 صحافی ڈیوٹی کے دوران مارے گئے جب کہ ان کے ساتھیوں کو کوریج میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک اور ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز غزہ کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے اسنیپ میپ کے استعمال کا مشورہ دے رہے ہیں۔
SnapMap کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر استعمال کرنے کے لیے Snapchat اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہے اور اسے غزہ کے بہت سے متاثرہ حصوں کی جھلکیاں دیکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اسنیپ چیٹ نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے بعد اس کے پلیٹ فارم کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیل کی بمباری، تباہی اور دیگر مشکلات غزہ کے باسیوں نے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دنیا کے ساتھ شیئر کی ہیں۔