کویت اردو نیوز : انٹرنیٹ کی دنیا میں کہیں بھی اکاؤنٹ بناتے وقت، سروس ایک مضبوط پاس ورڈ بنانے کی تجویز کرتی ہے۔ اس طرح کے پاس ورڈ میں عام طور پر ایک نمبر، ایک علامت، یا بڑے حروف پر مشتمل ہوتا ہے، لیکن پھر بھی ہیکرز اسے ہیک کرنے کا انتظام کرلیتے ہیں۔
تکنیکی ماہرین نے ایک ایسا طریقہ تجویز کیا ہے جس سےہیکرز کو پاس ورڈ کو کریک کرنے کے لیے تقریباً 3700 کوششوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ ہے اپنے پاس ورڈ میں ایموجی شامل کرنا۔
یونیکوڈ میں 3600 سے زیادہ ایموجیز ہیں اور پانچ ایموجیز کا استعمال 9 حروف کے عام پاس ورڈ کے برابر ہے یا سات ایموجیز کا استعمال 13 حروف کے مضبوط پاس ورڈ کے برابر ہے۔
اس طرح کے پاس ورڈ کا اندازہ لگانا تقریباً ناممکن اور لوگوں کے لیے بے معنی الفاظ اور نمبروں کے مقابلے میں یاد رکھنا آسان ہو سکتا ہے۔
سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپر اسکائی کے اسٹین کامنسکی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ پاس ورڈ کو کریک کرنے کے لیے بہت سے ہیکنگ ٹولز اور لغتیں موجود ہیں جن میں الفاظ، نمبرز اور عام وائلڈ کارڈ کریکٹرز کا مجموعہ ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی حملہ آور لیک شدہ پاس ورڈ ڈیٹا بیس کو دیکھےگا، تو آپ کا اکاؤنٹ سخت پاس ورڈ (جملے کے برابر ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے)کی وجہ سےمحفوظ رہےگا۔
انہوں نے کہا کہ ایموٹیکنز کے ساتھ فقرے کو پاس ورڈ کے طور پر استعمال کرنا ایک بہترین طریقہ ہے۔