کویت اردو نیوز : حال سے ماضی تک کا سفر ٹائم ٹریول کہلاتا ہے جس پر زیادہ تر لوگ اس پر یقین نہیں رکھتے جبکہ کچھ اس پر یقین رکھتے ہیں۔
ویسے تو ٹائم ٹریول ایک فرضی تصور ہے جس نے سائنس اور فکشن دونوں نے انسانیت کو متاثر کیا ہے، لیکن کیا ہم اس کے وجود کو دریافت کرکے اس کے قریب پہنچ سکتے ہیں؟
تاہم، سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق جاری کی ہے جو کہ وقت کے سفر کے بارے میں ہماری سمجھ کو نظریاتی طور پر تبدیل کر سکتی ہے۔
یونیورسٹی آف ایسٹرن فن لینڈ کے اسسٹنٹ پروفیسر میٹیاس کویورووا اس تحقیق کے سرکردہ مصنف ہیں، جو جرنل آپٹیکا میں شائع ہوئی۔
تحقیق میں کہا گیا کہ کائنات میں وقت صرف ایک سمت میں جا سکتا ہے اور وقت آگے بڑھ رہا ہے جب کہ کسی بھی انسان کے لیے پیچھے جانا ناممکن ہے۔
سائنسدانوں نے بنیادی طور پر اس خیال کو مسترد کر دیا ہے کہ ہر کوئی وقت میں واپس جانے کے قابل ہے۔