کویت اردو نیوز : انسٹاگرام میں 2 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔ نئی خصوصیات کا اعلان میٹا کی ملکیت والی فوٹو شیئرنگ ایپ نے کیا ہے۔
ان خصوصیات میں سے ایک بیک ڈراپ مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین کے لیے AI ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسٹوریز کا پس منظر تبدیل کرنا ممکن ہو گا۔
جب آپ انسٹاگرام اسٹوری پر کوئی تصویر یا دیگر مواد اپ لوڈ کرتے ہیں، تو اسکرین کے اوپری حصے میں ایک بیک ڈراپ آئیکن ظاہر ہوگا۔
اس آئیکون پر کلک کرنے کے بعد تصویر کے پیچھے والا بیک گراؤنڈ غائب ہو جائے گا اور ایک ٹیکسٹ باکس آپ سے پوچھے گا کہ آپ کس قسم کا پس منظر چاہتے ہیں۔
اس کے بعد آپ جو بھی ہدایات دیں گے، AI ٹول اس کے مطابق بیک گراؤنڈ بنائے گا۔
دوسرافیچرانسٹاگرام اسٹیٹس سےمتعلق ہے۔
انسٹاگرام میں اسٹیٹس فیچر ایک سال قبل متعارف کرایا گیا تھا جس میں اب تک کوئی بھی ٹیکسٹ یا ایموجیز پوسٹ کرسکتا ہے۔
لیکن اب صارفین انسٹاگرام سٹیٹس میں 2 سیکنڈ کی ویڈیو بھی شیئر کر سکیں گے جو 24 گھنٹے بعد غائب ہو جائے گی۔
ویڈیو بار بار چلے گی اور پروفائل فوٹو کی جگہ آپ کے دوستوں کے ان باکسز میں ظاہر ہوگی۔
آپ کے دوست اسٹیٹس پر کلک کر کے اسٹیکر، تصویر، ٹیکسٹ یا GIF کے ساتھ جواب دے سکیں گے۔