کویت اردو نیوز : زیادہ تر لوگ گوگل سرچ انجن کا استعمال کرتے ہیں اگر وہ دنیا کے بارے میں کچھ جاننا چاہتے ہیں۔
دنیا کے انتہائی مقبول ترین سرچ انجن کو اب مختلف موضوعات پر مختلف سوالات کے جوابات تلاش کرنے کیلیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گوگل نے حال ہی میں اپنے سرچ انجن اور لینزٹول کو اپڈیٹ کیاہے تاکہ صارفین کوجیومیٹری، فزکس ، مثلثیات کے مختلف مسائل حل کرنےکی بھی اجازت دی جا سکے۔
اس اپڈیٹ کے بعد سرچ بارپر ریاضی کی مساوات ٹائپ کرکے یا لینز کیساتھ تصویر کھینچ کردرست جواب تلاش کرنا ممکن ہوجائے گا، جبکہ سرچ انجن جواب کی وضاحت بھی کرے گا۔ ڈیسک ٹاپ سرچ بارپرمیتھ سولور ٹائپ کرکے بھی متعلقہ فیچر تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
یہ نیا فیچر اب متعارف ہو رہا ہے اور آنے والے ہفتوں میں صارفین کے لیے دستیاب ہو گا، اور کمپنی کے مطابق لینز ٹول مخصوص مثلث کے مسائل کا جواب دے سکے گا۔
گوگل کے مطابق، یونیفائیڈ ملٹی ٹاسکنگ ماڈل کا استعمال جیومیٹری اور فزکس کے سوالات کے جوابات کے لیے کیا جاتا ہے، جو ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے کی جانے والی تلاش کو سمجھے گا اور ان کا جواب دے گا۔
کمپنی نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ سرچ انجن کس حد تک درست طریقے کےساتھ جواب دینےکے قابل ہوگا تاہم اس کاکہنا تھا کہ جانچ کے مرحلے کےدوران سرچ انجن یا لینز کی رسپانس کی شرح بہت زیادہ تھی۔