کویت اردو نیوز : ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پلے سٹور سے 13 ایپلی کیشنز کو ہٹا دیا ہے جب سیکیورٹی کمپنی مکافی کے ماہرین نے ایک نقصان دہ بگ کی نشان دہی کی۔
ماہرین کے مطابق ایپلی کیشنز میں موجود یہ وائرس اس قدر خطرناک ہے کہ ڈیوائس میں ایپ انسٹال ہونے کے بعد سائبر حملہ آور صارف کی ڈیوائس کو اپنے کنٹرول میں لیتے ہوئے بہت سی چیزوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ رسائی حاصل کرنے کے بعد، ہیکرز صارف کی معلومات کے بغیر اسپائی ویئر یا پیسے چوری کرنے والے بینکنگ ٹروجن ڈیوائس میں شامل کر سکتے ہیں۔
یہ بگ ہیکرز کو اسکرین پر ایپس کو چھپانے کی صلاحیت بھی دیتا ہے جس کا مطلب ہے کہ صارف فون کو سست کرنے والے ایڈویئر کو انسٹال ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔
McAfee نے مجموعی طور پر 25 ایپلی کیشنز میں اس نقصان دہ وائرس کی نشاندہی کی تصدیق کی، جن میں سے 13 گوگل کے پلے اسٹور پر دستیاب ہیں اور 3 لاکھ سے زائد افراد ان ایپس کو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر چکے ہیں۔
McAfee کے مطابق، زیادہ تر ڈاؤن لوڈز امریکہ، برطانیہ، برازیل، اسپین اور جرمنی میں کیے گئے۔
وہ 13 ایپس درج ذیل ہیں:
Essential Horoscope for Android – 100,000 ڈاؤن لوڈ
3D Skin Editor for PE Minecraft – 100,000 ڈاؤن لوڈ
Logo Maker Pro – 100,000 ڈاؤن لوڈ
Auto Click Repeater – 10,000 ڈاؤن لوڈ
Count Easy Calorie Calculator : 10,000 ڈاؤن لوڈ
Sound Volume Extender – 5,000 ڈاؤن لوڈ
LetterLink – 1,000 ڈاؤن لوڈ
NUMEROLOGY ؛ : PERSONAL HOROSCOPE &NUMBER PREDICTIONS : 1,000 ڈاؤن لوڈ
Step Keeper: Easy Pedometer – 500 ڈاؤن لوڈ
Track Your Sleep – 500 ڈاؤن لوڈ
Sound Volume Booster – 100 ڈاؤن لوڈ
Astrological Navigator: Daily Horoscope & Tarot – 100 ڈاؤن لوڈ
Universal Calculator – 100 ڈاؤن لوڈ