کویت اردو نیوز : بھارتی کانگریس کے رہنما پارس سکلیچا نے ایک بھکاری سے آشیرواد لیا ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر رتلام سے تعلق رکھنے والے کانگریس راہنما پارس سکلیچا نے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا ہے ، جس کے لیے پولنگ ختم ہو گئی ہے تاہم ان سے متعلق ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
پارس سکلیچہ نے 2013 اور 2018 میں بھی اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا ، اسی لیے اس بار وہ ایک بھکاری بابا کے پاس ان کا جوتوں سے آشیرواد لینےکے لیے پہنچ گئے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بزرگ بھکاری سڑک کے کنارے کھڑا ہے اور کانگریسی رہنما اس کے لیے نئی چپلوں کا جوڑا لاتے ہیں ، جس کے ساتھ بھکاری اسے کئی جوتے مار کر آشیرواد دیتا ہے۔ بھکاری کبھی کانگریس لیڈر کے منہ پر جوتے مار رہے ہیں تو کبھی اس کے سر پر ۔