کویت اردو نیوز ، 3 نومبر 2023 : ایک امریکی شہری 84 کلو شکرقندی کاشت کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرنےکےلیے پر عزم ہے ۔
واشنگٹن کاؤنٹی کے ڈیوڈ اینڈرسن نے یونیورسٹی آف جارجیا کے ایکسٹینشن ایجنٹ راکی ٹینر اور واشنگٹن کاؤنٹی کے شیرف جوئل کوچران کو اپنی زمین پر شکر قندی اگتے ہوئے گواہوں کے طور پر بلایاہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ نے کہا کہ شکرقندی اگانے کے لیے اس سال موسم بہت اچھا رہا۔
ڈیوڈ اپنی زمین پر اگنے والے شکرقندی کو اس کا وزن کرنے کے لیے ایک مستند کانٹے پر لے گیا، جہاں شکرقندی کا وزن 83.46 کلوگرام تھا۔
ریکارڈ کے اندراج کے لیے کٹائی اور کانٹے کے وزن کے ثبوت گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جمع کرائے گئے ہیں، لیکن ڈیوڈ کا خیال ہے کہ ریکارڈ کے لیے کئی ماہ انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ ریکارڈ اس وقت سپین کے مینوئل پیریز کے پاس ہے۔ انہوں نے یہ ریکارڈ 2004 میں 37.14 کلو گرام وزنی شکرقندی کاشت کر کے اپنے نام کیا۔