کویت اردو نیوز،25ستمبر: برطانیہ کے ایک باغبان نے ممکنہ طور پر تقریباً 9 کلو گرام وزنی ریکارڈ بریکر دیوہیکل پیاز اگایا ہے، جس نے 8.5 کلو گرام کے موجودہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
گیرتھ گریفن نے نارتھ یارکشائر میں ہیروگیٹ آٹم فلاور شو میں اپنی زبردست پیاز کی نمائش کی، جس کا وزن 8.9 کلو گرام تھا۔
موجودہ ریکارڈ ٹونی گلوور نے 2014 میں قائم کیا تھا۔ گریفن کے بڑے پیمانے پر پیاز کی پیمائش نیشنل انگلش آنر سوسائٹی (NEHS) کے جائنٹ ویجیٹیبل کمپیٹیشن میں فلاور شو کے دوران کی گئی۔
کسان نے جدید تکنیکوں جیسے 24 گھنٹے روشنی اور کاشت کے لیے خودکار آبپاشی کے نظام کا استعمال کرتے ہوئے اس نے یہ کامیابی حاصل کی، تاہم ریکارڈ توڑنے کا سہرا وہ اپنے والد اور اپنی لگن کو دیتا ہے۔ دوسری جانب گنیز ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق ابھی باقی ہے۔