کویت اردو نیوز : ایمریٹس انشورنس ایسوسی ایشن نے دبئی میں الیکٹرک گاڑیوں کے انشورنس پریمیم میں 50 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین محمد مظہر حمادہ نے کہا کہ ماضی کے مقابلے الیکٹرک گاڑیوں کے انشورنس پریمیم میں کمی کا فیصلہ مذکورہ گاڑیوں کی طلب اور رسد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
ڈپٹی چیئرمین نے مزید کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کچھ کمپنیوں کی دبئی میں ایجنسیاں نہیں ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ مذکورہ کمپنیاں ان گاڑیوں کی مرمت کے علاوہ صرف ڈسٹری بیوٹرز پر انحصار کرتی ہیں۔ گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کے لیے گیراج بھی کم ہیں ، اس وجہ سے ان کی انشورنس پریمیم پہلے زیادہ ہوتی تھی لیکن اب جب کہ ان گاڑیوں کی مانگ بڑھ رہی ہے، اس لیے انشورنس پریمیم میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کی عدم فراہمی کے سوال پر ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ اسپیئر پارٹس کی فراہمی انشورنس کمپنی کی ذمہ داری نہیں ہے۔ کمپنی صرف مطلوبہ رقم فراہم کرنے کی پابند ہے۔