کویت اردو نیوز : زم زم کا کنواں ایک قدیم کنواں ہے جو حضرت اسماعیل علیہ السلام کے زمانے کا ہے۔ یہ خانہ کعبہ کے مشرق میں مطاف سے متصل صحن میں واقع ہے۔
الحرمین الشریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اس کنویں کے کئی نام ہیں۔ یہ کنواں زم زم، مکتومہ، مزنونہ، رکزات جبریل، شباتہ ، سقیہ الروا،حزمتہ جبریل، شفا سقم، طعام اور حفیرہ عبدالمطلب کے ناموں سے جانا جاتا ہے۔
زم زم کے کنویں میں زمین کے بہترین پانیوں کا بابرکت پانی موجود ہے۔ اللہ کے دوست حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیوی بچے کو خدا کے گھر کے قریب ایک غیر کھیتی والی وادی میں بسایا۔ یہ کنواں تب سے چل رہا ہے۔
بیر زم زم کا پانی تین ذرائع سے آتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس کنویں میں جبل ابو قیس ، حجر اسود اور المکبریہ کی سمت سے پانی جمع ہوتا ہے۔
اس کی حفاظت کیلیے زم زم کے کنویں کے ارد گرد ایک عمارت بھی بائی گئی ہے۔ یہ مطاف کے وسط میں ایک کثیرالمنزلہ عمارت ہے۔ کنویں کے اطراف میں جال بچھایا گیا ہے۔ اس کنویں کا ایک پرانا ڈول ہے جس پر تاریخ 1299ھ لکھی ہے وہ حرمین شریفین کے عجائب گھر میں موجود ہے۔