کویت اردو نیوز : فون کے ہیک ہونے کا مسئلہ بہت پریشان کن ہے، اکثر اوقات ہمیں پتہ بھی نہیں ہوتا اور ہمارا فون ہیک ہو جاتا ہے۔
اس سنگین مسئلے سے بچنے یا جانچنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عوامی آگاہی کے ساتھ ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے ۔
ویڈیو میں ایک طریقہ دکھایا گیا ہے، جس کی مدد سے موبائل صارفین آسانی سے اپنے فون کو ہیک ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے کی پیڈ پر جائیں اور *#67# ٹائپ کریں اور کال کریں۔
فون اسکرین پر ایک کورس شروع ہوگا جو آپ کو بتائے گا کہ آپ کو کون سی سروس فاروڈ کی گئی ہیں۔
اگر آپ کی کسی بھی سروس کو فارورڈ کیا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ان کے OTPs وغیرہ اسکیمرز کے پاس جا سکتے ہیں۔
اگر کچھ بھی فارورڈ کیا گیا ہے تو، کی پیڈ پر جائیں اور کال کرنے کے لیے #002# ٹائپ کریں۔
اس کے بعد فارورڈ کی گئی تمام سروسز غیر فعال ہو جائیں گی۔
آپ کو تصدیق کے لیے ایک اطلاع بھی ملے گی اور آپ اسکام ہونے سے بچ جائیں گے۔