کویت اردو نیوز : سال 2024 شروع ہونے والا ہے اور اسی لیے پین ٹون کلر انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے سال کے اگلے رنگ کا اعلان کیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ ہر سال کے لیے ایک رنگ کا انتخاب کرتا ہے اور 2024 کے لیے اس نے نارنجی مائل ہلکے گلابی رنگ کا انتخاب کیا ہے۔
اس رنگ کو Peach Fuzz کہا جاتا ہے اور ماہرین کے مطابق یہ تسکین اور سکون کی عکاسی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں میں ہماری زندگی بہت مشکلوں سے گزری ہے اور اب ہمیں ایسے رنگ کی ضرورت ہے جو سکون بخش ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ رنگ ہے جو 2024 کے موسم بہار اور موسم گرما میں حاوی رہے گا۔
انسٹی ٹیوٹ نے 2023 کے لیے سرخ رنگ کا سایہ Viva Magenta اور 2022 کے لیے جامنی رنگ کا ویری پیری کا انتخاب کیا تھا ۔
انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، دل کو چھو لینے والا نارنجی مائل ہلکا گلابی رنگ لوگوں کو دیکھ بھال، اشتراک اور تعاون کے جذبات کا اظہار کرے گا۔
یہ ادارہ 1999 سے ہر سال رنگوں کا اعلان کر رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اسے اب 25 سال مکمل ہو چکے ہیں۔
اس انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے رنگ منتخب کرنے کے لیے سال بھر رنگوں کے رجحانات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
آنے والے سال کے رنگ کا انتخاب ماہرین تمام سماجی پہلوؤں بشمول فیشن، مارکیٹنگ، سوشل میڈیا و سیاست کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتے ہیں۔