کویت اردو نیوز : سائنس نےایک دلچسپ انکشاف کیا ہے جس میں تدفین کے بعد میت میں بال اور ناخن اگتے ہیں۔ انسان کی موت کے بعد جسم کے خلیے مختلف طریقوں سے مرنا شروع ہو جاتے ہیں، جیسے ہی دل کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، دماغ کو آکسیجن کی فراہمی بھی مکمل طور پر بند ہو جاتی ہے۔
یونیورسٹی آف آرکنساس فار میڈیکل سائنسز میں کی گئی ایک تحقیق بتاتی ہےکہ انسان کی موت کے بعد ناخن اور بال بڑھنے لگتے ہیں لیکن یہ صرف آنکھوں کا دھوکہ ہوسکتا ہے۔
ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ موت کے چند گھنٹے بعد ناخنوں اور بالوں کے اردگرد کی جلد اکھڑنا شروع ہو جاتی ہے، جس سے ناخنوں اور بالوں کے اندر کا حصہ کھلنا اور ظاہر ہونا شروع ہو جاتا ہے اور یوں لگتا ہے کہ انسانی ناخن اور بال اب بھی بڑھ رہے ہیں۔
موت کے بعد پانی کی کمی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے نرم بافتیں سکڑ جاتی ہیں لیکن ناخن اور بال اپنی جگہ پر اسی طرح رہتے ہیں۔