کویت اردو نیوز : حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت کو ان کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے کویت کے امیر شیخ مشعل کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔
سعودی قیادت نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ہم آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مرحوم امیر شیخ نواف الاحمد کی مغفرت اور بلندی کے لیے دعا کرتے ہیں۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ "ہمیں امید ہے کہ آپ کی قیادت میں کویت ترقی کی نئی بلندیاں طے کرے گا”۔
سعودی قیادت نے امیر کویت سے کہا ہے کہ "ہمیں امید ہے کہ دونوں برادر ممالک ملک کے بہترین مفاد کے لیے مل کر کام کریں گے۔”
یاد رہے کہ کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے آج بدھ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
کویت نیوز ایجنسی کے مطابق کویت کے امیر نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں حلف اٹھا لیا ہے۔
کویت کے سابق امیرشیخ نواف الاحمدالجابر الصباح کی وفات کےبعد شیخ مشعل کوکویت کانیا امیر مقرر کیا گیا ہے۔
شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے 17ویں امیر ہیں۔ وہ 27 دسمبر 1940 کو پیدا ہوئے۔ وہ کویت کے سابق امیر شیخ احمد الجابر الصباح کے 7ویں بیٹے ہیں۔