کویت اردو نیوز : یوٹیوب دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹس میں سے ایک ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے۔ یہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم اب کمپیوٹر سے زیادہ موبائل فون پر استعمال ہوتا ہے۔
لیکن اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر یوٹیوب ایپ میں ویڈیو دیکھتے ہوئے آپ کچھ اور نہیں کرسکتے کیونکہ جیسے ہی آپ ویڈیو شیئرنگ سروس سے باہر نکلیں گے، ویڈیو بند ہوجائے گی۔
تاہم، اگر آپ یوٹیوب پریمیم استعمال کرتے ہیں، تو ایپ سے باہر نکلنے کے بعد بھی ویڈیو پکچر ان پکچر موڈ میں چلتی رہے گی۔
لیکن یوٹیوب کی ٹرک کے ساتھ، آپ پریمیم اکاؤنٹ کے بغیر اسمارٹ فون پر پس منظر میں یوٹیوب میوزک ویڈیو سنتے ہوئے دیگر ایپس کا استعمال کرسکتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے یوٹیوب ویڈیو ڈیسک ٹاپ پر چلتی رہتی ہے۔
ٹرک استعمال کرنے کا طریقہ
اپنے فون میں یوٹیوب ایپ کھولیں اور اپنی پسندیدہ ویڈیو چلائیں۔ پھر ویڈیو کے نیچے موجود آپشنز میں سے شیئر بٹن پر کلک کرکے کاپی لنک کا انتخاب کریں۔
پھر اپنے فون میں گوگل کروم کھولیں اور اسے کھولنے کے لیے کاپی لنک پیسٹ کریں۔ جب ویڈیو کھلے تو براؤزر کے اوپری دائیں کونے میں تھری ڈاٹ مینو میں جائیں اور Request Desktop Site کے آپشن پر کلک کریں۔
ایسا کرنے کے بعد موبائل ویب سائٹ کا یوزر انٹرفیس کمپیوٹر جیسا ہو جائے گا۔ بس پلے بٹن پر کلک کریں اور کروم کو چھوٹا کرکے فون کی ہوم اسکرین پر جائیں۔
ایسا کرنے سے ویڈیو رک جائے گی لیکن آپ فون کے نوٹیفکیشن مینو میں جا کر اسے دوبارہ چلا سکتے ہیں۔