کویت اردو نیوز : شاہی حکم پر ریاض میں 8 بھائیوں کو سعودی شہریت دے دی گئی ۔
سعودی عرب میں شاہی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف سٹیزن شپ اینڈ سول افیئرز ریاض نے آٹھ بھائیوں کو سعودی شہریت دے دی ہے۔
‘ سرکاری گزٹ ‘ام القری’ نے ان بھائیوں کے نام جاری کیے ہیں جنہیں شاہی محل کی جانب سے سعودی شہریت جاری کی گئی ہے۔
سرکاری گزٹ کے مطابق ریاض میں مقیم محمد ابراہیم قاسم الطیاوی کے بیٹوں نوف، ابراہیم، عدی، ادھاری، احمد،اریام اور یوسف کو شاہی فرمان کے مطابق سعودی شہریت جاری کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قانون، سائنس، ثقافت، طب، کھیل اور تکنیکی شعبوں میں خصوصی مہارت رکھنے والے پیشہ ور افراد کو شہریت دی جاتی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف پیشوں میں خصوصی مہارت رکھنے والے غیر ملکیوں کو شہریت دی جاتی تھی۔
شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ” کھیل ،قانون، طب، سائنس، ثقافت، اور تکنیکی شعبوں میں خصوصی مہارت رکھنے والے پیشہ ور افراد سعودی شہریت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں”۔