کویت اردو نیوز : مسجد الاقصیٰ کے سابق مبلغ اور فلسطینی وزیر مذہبی امور شیخ یوسف سلامہ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں ۔
ٹیلی گرام اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق فلسطین کی اہم مذہبی شخصیت اور مبلغ شیخ یوسف سلامہ غزہ کے وسطی علاقے میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہو گئے ہیں ۔
فلسطینی اتھارٹی اور حماس نے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اگر یہ خبر درست ہے تو 7 اکتوبر کے بعد اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں یہ سب سے بڑا اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔
شیخ یوسف سلامہ مسجد الاقصیٰ کے مبلغ کی حیثیت سے فلسطین سمیت عالم اسلام میں ایک قابل احترام شخصیت ہیں۔ اسلام کے لیے ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔
اس کے علاوہ شیخ یوسف سلامہ فلسطینی اتھارٹی، غزہ اور مغربی کنارے میں سرگرم مزاحمتی تنظیموں کے درمیان اتحاد کی علامت بھی تھے۔ وہ ہر علاقے اور گروہ کے لیے قابل احترام رہنما ہیں۔