کویت اردو نیوز : ربع الخالی کے صحرا میں گم ہونے والے اماراتی شہری کو تین دن بعد بچا لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شہری سے گزشتہ ہفتہ کو رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
صحرا میں بھٹکنے والوں کی تلاش کرنے والی تنظیم الفاو نے کہا ہے کہ ” اماراتی شہری کے بھٹکنے کی اطلاع ملتے ہی ایک ٹیم تشکیل دی گئی”۔
"ہمیں اطلاع ملی کہ مذکورہ شخص اماراتی نمبر پلیٹ کے ساتھ ایک چیپ میں صحرا کی طرف گیا تھا۔”
وہ ریگستان میں قلمہ فیصل نامی صحرائی علاقے کی طرف جا رہا تھا کہ گاڑی کا پٹرول ختم ہو گیا۔
ایجنسی نےکہاہےکہ "رضاکاروں کی ایک بڑی ٹیم نے اس کوتین دن تک تلاش کیا اور آخرکار اس کو بچا لیا۔”
ربع الخالی دنیا کے عظیم صحراؤں میں سے ایک ہے۔ یہ بنیادی طور پر سعودی عرب میں واقع ہے اور 650,000 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے جو کہ بیلجیم، نیدرلینڈز اور فرانس کے مشترکہ رقبے سے زیادہ ہے۔ یمن، متحدہ عرب امارات اور عمان میں بھی اس کے حصے ہیں۔ اس کی کوئی آبادی نہیں ہے۔ گرمیوں میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ جاتا ہے اور ریت کے طوفان ہوتے ہیں ۔ زمانہ قدیم میں اس میں بہت سے شہر آباد تھے جو تباہ ہوچکے ہیں مثلاً ارم ذات العماد جو کہ ہزار ستونوں کے شہر کے نام سے مشہور تھا۔ اس کے آثار بیسویں صدی میں ملے ہیں۔ اس علاقے میں تیل کے وسیع ذخائر ہیں۔