کویت اردو نیوز،3اگست: مسقط کے جنوبی البطینہ گورنریٹ پولیس کمانڈ نے ڈبل شاہ کی طرز پر رقم دگنی کرنے کا جھانسہ دیکر لوگوں کو بیوقوف بنا کر لوٹنے والا فرد منظرعام پر آگیا ہے۔ اس اسکینڈل میں مذکورہ غیر ملکی فرد کو دھوکہ دہی اور ذاتی معلومات کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
رائل عمان پولیس (آر او پی) کی طرف سے آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ:
"جنوبی البطینہ گورنریٹ پولیس کمانڈ نے افریقی شہریت کے ایک شخص کو دھوکہ دہی اور متاثرین کی رقم کے غلط استعمال، متاثرین کو ان کی صلاحیتوں میں اضافے اور ضرب لگانے کا دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا جس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔