کویت اردو نیوز : عمانی عمرہ زائرین کے لیے انشورنس فیس میں کمی کر دی گئی جب کہ ویزا ایک سال کے لیے ہوگا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمانی زائرین کو سال بھر مدینہ منورہ کی زیارت اور عمرہ کے لیے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور سرحدی چوکیوں کے ذریعے مملکت میں داخلے کی سہولت فراہم کی ہے۔
سبق ویب کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمان سے آنے والے عازمین عمرہ اور ریاض الجنہ اجازت نامے نسک ایپ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔
سعودی وزارت نے عمانی زائرین کو نسک ایپ کے ذریعے ویزے جاری کرنے اور ایک سال تک کے ویزوں کی توسیع کی اجازت دی ہے۔
عمانی زائرین سال میں کل نوے دنوں کے لیے ایک ویزا پر متعدد بار جا سکتے ہیں۔
وزارت حج نے عمانی عازمین کے لیے مکمل انشورنس کی قیمت 87.4 ریال سے کم کر کے 64.8 ریال کر دی ہے۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ‘عمانی شہری نسک ایپ کے ذریعے ہر قسم کے ویزوں کے لیے عمرہ پرمٹ جاری کر سکیں گے۔