کویت اردو نیوز 27جون:سعودی ایوان شاہی کی جانب سے ایک افسوسناک خبر آئی ہے کہ شہزادی موضی بنت مساعد بن عبد الرحمن بن فیصل آل سعود کا انتقال ہو گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے شہزادی کی وفات پر غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ایوان شاہی نے متوفیہ کی بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی ہے۔
شہزادی کی نمازہ جنازہ اتوار کو ریاض کی مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں نمازِ عصر کے بعد ادا کی گئی۔
رواں سال 19 اپریل کو شہزادی لولوۃ بنت فہد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئی تھیں، شہزادی حدود شمالیہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان کی والدہ تھیں۔