کویت اردو نیوز،7ستمبر: سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ سعودی حکام نے نجران کے علاقے میں کنٹرول شدہ منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر مروان الحزمی نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ اور تقسیم کے نیٹ ورکس کو نشانہ بنانے والے سیکیورٹی آپریشن کے دوران 306,300 طبی طور پر ریگولیٹڈ گولیاں ضبط کی گئیں۔
اس قبضے کے نتیجے میں سات مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں یمنی شہری اور تین سعودی شہری شامل ہیں۔
واقعے میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔
سعودی سیکورٹی فورسز عوام سے اپیل کر رہی ہیں کہ وہ مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی صوبے کے علاقوں میں 911 اور مملکت کے باقی حصوں میں 999 پر کال کرکے منشیات کی اسمگلنگ یا ڈیل سے متعلق معلومات دیں۔
عوام سے گزارش کیجاتی ہے کہ وہ منشیات یا اسکے ڈیلرز سے متعلقہ کسی بھی قسم کی اطلاع جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول سے 995 پر یا ای میل کے ذریعے 995@gdnc.gov.sa پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ اطلاع دہندگان کا نام مکمل صیغہءراز میں رکھا جائے گا۔