کویت اردو نیوز : میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے والے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، طیارے میں آگ لگ گئی اور طیارہ اڑتا رہا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر غیر مصدقہ ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ دوران پرواز طیارے کے بائیں بازو سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں۔
اٹلس ایئر کے بوئنگ 747 کارگو طیارے کو انجن میں خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جہاز میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔
ہوائی اڈے نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ طیارے میں سوار کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایئر فریٹ کمپنی نے کہا کہ عملے نے تمام معیاری طریقہ کار پر عمل کیا اور بحفاظت MIA واپس لوٹ گئے۔ ہنگامی حالت کے اعلان کے 14 منٹ بعد طیارہ بحفاظت میامی واپس آگیا۔
ایف اے اے کی رپورٹ کے مطابق، پرواز کے بعد کے معائنے سے یہ بات سامنے آئی کہ اٹلس ایئر 747 کے انجن کے اوپر سافٹ بال کے سائز کا سوراخ تھا۔