کویت اردو نیوز : کورونا وبا کے نتیجے میں معیشتوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے دنیا بھر میں معیشت کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی مختلف شعبوں میں ہزاروں نوکریاں دستیاب ہیں۔
خلیجی ممالک مختلف شعبوں میں ملازمت کے پرکشش مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہیں۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دنیا بھر سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے گھر ہیں۔ یہ ادارے کام کرنے کا بہترین ماحول فراہم کرتے ہیں۔ اجرت اور متعلقہ فوائد بھی پرکشش ہیں۔ یہ دونوں ممالک توانائی اور صحت عامہ سے متعلق شعبوں میں ملازمت کےبہترین مواقع فراہم کررہےہیں۔
Bayt.com، naukri.com، gulftalent.com اور دیگر جاب پوسٹنگ ویب سائٹس بھی رئیل اسٹیٹ اور مالیاتی شعبوں میں غیر معمولی مدد فراہم کر رہی ہیں۔
جو لوگ بیرون ملک کام کرنا چاہتے ہیں وہ نیٹ ورکنگ پر خصوصی توجہ دیں۔ ہم خیال لوگوں اور گروہوں سے جڑے رہنے سے ملازمت کے بہترین مواقع تلاش کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔ اس کے نتیجے میں خطے میں روزگار کے نئے رجحانات کے بارے میں بنیادی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔
بھرتی کرنے والی ایجنسیوں اور ویب سائٹس سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔ بہت سے کاروبار براہ راست بھرتی کرنے کے بجائے ویب سائٹس اور ایجنسیوں سے مدد لیتے ہیں۔ متعلقہ ویب سائٹس اور ایجنسیوں سے رابطے میں رہ کر ملازمت کے بہترین مواقع تلاش کیے جا سکتے ہیں۔
آپ سعودی عرب میں بھرتی کے لیے کام کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ بھی اپنے آپ کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ ہولڈن نائٹ” اور "ریجنٹ پرسونل مشرق وسطیٰ میں صحت عامہ کے شعبے کے لیے بھرتی کرتی ہیں۔
ان بھرتی ایجنسیوں کی فہرست "دی سعودی یلو پیجز” میں دیکھی جا سکتی ہے۔ متعلقہ فارم کو پُر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا سی وی بھی جمع کرایا جا سکتا ہے۔ کچھ ملازمتوں کے لیے ایک کور لیٹر بھی درکار ہوتا ہے۔ کور لیٹر نوکری کی ضروریات کے مطابق لکھا جاتا ہے۔