کویت اردو نیوز : سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ہوم ڈیلیوری کے شعبے کو ریگولیٹ کرنے اور اسے بہتر بنانے کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے نئے ضابطے مرحلہ وار نافذ کیے جائیں گے۔
نئے ضوابط میں کہا گیا ہے کہ ‘فوڈ ڈیلیوری اور ہوم ڈیلیوری میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو 14 ماہ کے اندر لائٹ ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے الحاق کرنا ہوگا’۔
نئے ضوابط ہلکے نقل و حمل کے طریقوں میں اشتہارات کے استعمال کا بھی جائزہ لیں گے، لیکن اس کے لیے مقامی حکومت اور دیہی امور کی وزارت کے ساتھ مفاہمت کی ضرورت ہوگی۔
نئے ضوابط میں ہوم ڈیلیوری کے لیے موٹر سائیکلوں کے استعمال پر بھی غور کیا گیا ہے۔
ہوم ڈیلیوری کمپنیوں کو ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ ٹائی اپ کرنے کے بعد خودکار نظام کے تحت ملازمین کے چہروں کی شناخت کرنے کا بھی پابند کیا گیا ہے۔
نئے ضوابط میں ہوم ڈیلیوری کے لیے موٹر سائیکلوں کے استعمال پر بھی غور کیا گیا ہے۔
نئے ضوابط میں یہ بھی شامل ہے کہ ہوم ڈیلیوری کے شعبے سے وابستہ غیر ملکی کارکنوں کو یونیفارم پہننا ہوگی۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ "نئے ضوابط کو مرحلہ وار لاگو کیا جانا چاہیے تاکہ ہوم ڈیلیوری کے شعبے کو منظم کیا جا سکے اور اس کی شروعات اس شعبے سے وابستہ سعودیوں سے ہو گی جنہیں سب سے پہلے ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے منسلک ہونا چاہیے”۔
"اس کے ساتھ سعودیوں کو اس شعبے میں کام کرنے کی آزادی دی جائے گی اور ساتھ ہی ساتھ غیر سعودیوں کو علاقوں کے مطابق ہوم ڈیلیوری میں کام کرنے سے روکا جائے گا۔”
سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ "تمام نئے ضوابط کا مقصد ہوم ڈیلیوری کے شعبے کو ریگولیٹ کرنا اور خدمات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط پیدا کرنا ہے”۔