کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں سانس کی بیماری ‘میرس’ نے دوبارہ جڑیں پکڑنا شروع کر دیں۔
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سانس کی بیماری ‘مڈل ایسٹ ریسپریٹری سنڈروم کورونا وائرس’ (MERS) نے سعودی عرب میں دوبارہ جڑیں پکڑنا شروع کر دی ہیں۔ ریاض اور قسیم کے علاقوں میں ‘میرس’ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
لیب میں کیسز کی تصدیق کے لیے ریئل ٹائم پولیمریز چین ری ایکشن تکنیکوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
العربیہ نے ایک رپورٹ میں کہا کہ سعودی وزارت صحت نے اسی ہفتے عالمی ادارہ صحت کو میرس کے پھیلنے کی اطلاع دی۔ 6 ماہ کے دوران مملکت میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 2 اموات ہو چکی ہیں۔
2مرد اور 2خواتین کو یہ مرض لاحق ہوا۔ ان کی عمریں 59 سے 93 سال کے درمیان تھیں۔ بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کی علامات پانچ ہفتوں کے دوران ظاہر ہوئیں۔