کویت اردو نیوز : 2023 میں دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کوئی سستا اینڈرائیڈ ڈیوائس نہیں تھا بلکہ ایپل کا سب سے مہنگا آئی فون 14 پرو میکس تھا۔
یہ دعویٰ سمارٹ فون کی فروخت کے اعدادوشمار کی کمپنی Canalys نے ایک رپورٹ میں کیا ہے جس میں 2023 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 10 فونز کی فہرست دی گئی ہے۔
فہرست میں شامل 10 میں سے 7 اسمارٹ فونز ایپل کے تیار کردہ آئی فونز ہیں۔ دراصل، سب سے اوپر 5 اسمارٹ فونز ایپل کے ذریعہ تیار کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2023 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون آئی فون 14 پرو میکس تھا جس کے 3.4 کروڑ یونٹس فروخت ہوئے۔
دوسرے نمبر پر حیران کن طور پر آئی فون 15 پرو میکس تھا جو ستمبر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔
آئی فون 15 پرو میکس کے 3.3 کروڑ یونٹ 3 ماہ میں فروخت ہوئے۔
آئی فون 14اورآئی فون 14 پرو ، آئی فون 13 بالترتیب تیسرے سے لے کر پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ فروخت ہونیوالے اسمارٹ فون تھے۔
آئی فون 15 پرو 7 نمبر پر آیا جبکہ آئی فون 15 سیگمنٹ میں 10 ویں نمبر پر آیا۔
ایپل کے علاوہ اس فہرست میں 6ویں، 8ویں اور 9ویں پوزیشن سام سنگ کے اسمارٹ فونز کے پاس تھی۔