کویت اردو نیوز : دنیا بھر کی طرح چین میں بھی ان دنوں شدید سردی پڑ رہی ہے۔ چین کے صوبے سنکیانگ میں جہاں شدید موسمی حالات سے شہری متاثر ہیں وہیں مقامی جھیل میں بطخیں بھی برف میں جم گئیں۔
چین کے صوبے سنکیانگ میں اس وقت سب کی توجہ مبذول ہوگئی جب برف میں جمی جھیل میں بطخیں مردہ پائی گئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھیل میں موجود بطخیں جو کہ 1 یا 2 بھی نہیں بلکہ ایک درجن سے زائد تھیں برف میں دب کر مر چکی تھیں۔
چینی میڈیا کیمطابق چین کےکئی صوبوں میں اس وقت سردی کی لہرجاری ہےجس کےباعث کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 52.3 ڈگری تک گرگیا ہےجس نے 64 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
ایسے میں جہاں انسان متاثر ہو رہے ہیں وہیں جانور اور پرندے بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں، اس ویڈیو میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ بطخیں شدید سردی برداشت نہ کر سکیں اور مر گئیں۔