کویت اردو نیوز : امریکہ میں چوہے پولیس تحویل میں موجود چرس کو غذا سمجھ کر کھاگئے۔
امریکا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں پولیس کی تحویل میں رکھی گئی چرس کو چوہے غلطی سے غذا سمجھ کر کھا گئے۔
غیر ملکی میڈیا کیمطابق یہ واقعہ ریاست لوزیاناکےشہر نیو اورلینزمیں پیش آیاجہاں پرانےنیو اورلینزپولیس ہیڈکوارٹر کی عمارت میں چوہے،لال بیگ ودیمک کاراج ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس چیف نے ہیڈ کوارٹر کی ابتر حالت کے بارے میں کہا کہ یہ عمارت 1968 ء میں بنائی گئی تھی جس کی وجہ جراثیم کش اسپرے کی کمی اور چوہوں کی بہتات ہے اور میزوں پر چوہوں کی گندگی کے ڈھیر ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ پولیس عارضی طور پر کسی اور مقام پر منتقل ہونے کی منظوری مانگ رہا ہے جبکہ نئے ہیڈ کوارٹر کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کے پاس پکڑی گئی چرس بھی چوہے کھا گئے۔