کویت اردو نیوز : انسانی جسم میں خون کا رنگ عموماً سرخ یا گہرا سرخ ہوتا ہے۔ خون کا کوئی اور رنگ نہیں ہو سکتا۔ تاہم، جب آپ اپنی کلائی کو دیکھتے ہیں، تو رگوں میں خون(venules) نیلا نظر آتا ہے حالانکہ رگوں سے گزرنے والا خون سرخ ہوتا ہے۔ کیا وجہ ہے کہ ہاتھوں کی رگوں میں خون کا رنگ سرخ ہونے کے باوجود نیلا نظر آتا ہے؟
دراصل ہاتھوں کی رگوں میں خون سرخ کےبجائے نیلا نظرآنےکی وجہ یہ ہےکہ روشنی خون کےذریعے جذب ہونیکی صلاحیت رکھتی ہے لیکن رگوں تک پہنچنے کیلیے روشنی کو جلد سےگزرنا ضروری ہے۔ تاہم، روشنی کی خون میں جذب ہونے کی صلاحیت مختلف ہے، مثال کے طور پر، سرخ روشنی نیلی روشنی کے مقابلے جلد کے ذریعے زیادہ گہرائی سے جذب ہوتی ہے۔ سرخ اور نیلی روشنی کی طول موج مختلف ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ہماری جلد کو مختلف گہرائیوں تک گھس سکتے ہیں۔ زیادہ تر سرخ روشنی جلد سے جذب ہو کر اندر کی طرف چلی جاتی ہے، جبکہ نیلی روشنی جلد میں تھوڑی گہرائی میں داخل ہوتی ہے، رگوں سے ٹکراتی ہے اور واپس باہر چلی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں ہاتھوں کی رگیں سرخ کی بجائے نیلی نظر آتی ہیں۔ لہٰذا رگوں کا نیلا ہونا ایک نظری وہم کے سوا کچھ نہیں۔
واضح رہے کہ رگوں کا یہ باریک نیٹ ورک جسم کے باقی حصوں کی نسبت ہونٹوں میں زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں ہونٹوں کا رنگ سرخ نظر آتا ہے۔