کویت اردو نیوز،1ستمبر: امریکی شخص پر قسمت راتوں رات مہربان ہو گئی، اور ایک ہی دن میں اسکی 15 لاٹریاں لگ گئیں یعنی ملا بھی تو ملا چھپر پھاڑ کے۔
امریکہ میں میری لینڈ کے رہائشی خوش قسمت شخص نے 15 ایک جیسے لاٹری کے ٹکٹ خریدے تھے۔
حیرت انگیز طور پر ایک ہی دن میں تمام لاٹری ٹکٹ پر انعام نکل آیا، جنکی مجموعی مالیت کل 7 لاکھ 50 ہزار ڈالرز جو کہ پاکستانی روپے کے مطابق ”22 کروڑ روپے ” سے زاہد بنتی ہے۔