کویت اردو نیوز : دل کی بیماریوں کے خطرے کے عوامل میں حالیہ اضافے کو طبی ماہرین نے جسم میں وٹامن بی 3 کی زیادتی قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے کلیولینڈ کلینک لرنر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ جسم میں پائے جانے والے ایک عام بی وٹامن کی زیادتی جسے نیاسین یا وٹامن بی تھری کہا جاتا ہے دل کے امراض کا باعث بن سکتا ہے۔
مطالعہ کے مرکزی مصنف اور مرکز برائے قلبی تشخیص اور روک تھام کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر اسٹینلے ہیزن نے پریس ریلیز میں کہا کہ وٹامن بی 3 اور دل کی بیماری کے درمیان تعلق تلاش کرنا مطالعہ کا اصل مقصد نہیں تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارا ابتدائی مقصدخون میں ایسے مرکبات کی نشاندہی کرناتھاجومستقبل میں ہارٹ اٹیک، فالج یاموت جیسےذیابیطس، کولیسٹرول یا بلڈ پریشر کے روایتی خطرے والے عوامل سے الگ ہوں۔
ڈاکٹر نے کہا کہ مطالعات نے 4PY کی نشاندہی کی، ایک مرکب جو مستقبل میں دل کی بیماری سے منسلک تھا، اور بعد میں پتہ چلا کہ 4PY جسم میں نیاسین (وٹامن B3) کی زیادتی کا سبب بنتا ہے۔