کویت اردو نیوز : ایپل نےاپنے آئی فون صارفین کے لیے 118 نئے ایموجیز متعارف کرائے ہیں۔118 نئے ایموجیز جاری کیے گئے ہیں جنہیں یونیکوڈ (تمام منظور شدہ ایموجیز کے لیے مرکزی بینک) کے ذریعے شامل کیا جائے گا۔
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے iOS 17.4 متعارف کرا دیا ہے۔کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں iMessage کی سیکیورٹی اور پوڈ کاسٹ ایپ میں اہم تبدیلیوں کے ساتھ 118 نئے ایموجیز متعارف کرائے گئے ہیں۔
نئے ایموجیز میں مختلف رنگوں کے 100 سے زیادہ افراد بھی شامل ہیں، جن میں سے کچھ چھڑی لے جاتے ہیں اور کچھ وہیل چیئرز پر موجود ہیں ،ان ایموجیز میں لائم، فینکس، مشروم، ٹوٹی ہوئی دھات کی زنجیر، ہلتے ہوئے سر اور بہت کچھ شامل ہے۔
دوسری جانب EU ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکٹ (DMA) میں اس نئی اپ ڈیٹ کی روشنی میں بہت سی دوسری تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔ اس قانون کے تحت، ایپل کو دوسرے ڈویلپرز کو آئی فون کے لیے ایپ اسٹور پر ایپس بنانے اور چلانے کی اجازت دینی ہوگی۔
اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون پر ایپل پے اور ایپل والیٹ کے علاوہ ادائیگی کی خدمات پر ادائیگیوں کی اجازت ہوگی۔ تاہم، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکٹ کے تحت کی گئی تبدیلیاں صرف یورپی صارفین کے لیے دستیاب ہوں گی۔