کویت اردو نیوز : حیران کن طور پر دبئی کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ پر گرنے والی آسمانی بجلی نے قدرتی طور پر فلسطین کا نقشہ بنا دیا۔
دبئی میں برج خلیفہ کے اوپر پلک جھپکنے کیلیے سامنے آنےوالے فلسطین کے نقشے نے سوشل میڈیا پر تنازعہ کھڑا کردیا۔
یہ فوٹیج، دراصل فوٹوگرافرزوہیب انجم نے بنائی ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپرتقریباً 12 ملین ویوز حاصل کرچکےہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے آسمانی بجلی گرنے اور اس کو فلسطین کےنقشے میں مماثلت پرزور دیا ہےجبکہ بہت سے لوگوں نے اسکو قیامت کے قریب آنے اور عرب دنیا بالخصوص فلسطین کیلیے الہی امدادکی آمد کی علامت قرار دیا۔
جذبات اپنی جگہ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنا محض ایک فطری واقعہ ہے اور دنیا میں کہیں نہ کہیں روزانہ لاکھوں بار اس طرح کی آسمانی بجلی گرنا معمول کی بات ہے، اس لیے اسے مذہب سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔