کویت اردو نیوز 28اگست: سعودی حکومت نے جازان کے علاقے میں جاری منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی وجوہات کے حوالے سے افواہوں کی سختی سے تردید کی۔
اس حوالے سے جازان ریجن کے الاردہ کمشنر کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کوئی صداقت نہیں ہے جس کے مطابق میونسپلٹی نے جبل الدقم پروجیکٹ کو جنات کی وجہ سے روک دیا ہے۔ اوغل کی ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بے بنیاد ہے اور اس کا مقصد لائکس اور ویوز کو بڑھانے کے سوا کچھ نہیں۔ بلدیہ نے واضح کیا ہے کہ
جبل الدقم پراجیکٹ جاری ہے اور بہت جلد دوبارہ کام شروع کر دے گا۔ میونسپلٹی کے ترجمان نے کہا کہ اس پہاڑ سے جڑے علاقے میں یہ افواہ بہت پرانی ہے کہ یہ جنات کا ٹھکانہ ہے۔
یہ سب غلط ہے،
میونسپلٹی نے پہاڑ کے قریب کئی منصوبوں پر کام کیا ہے۔ پہاڑ کے قریب 60 میٹر لمبی سڑک بنائی گئی جس پر لوگ 24 گھنٹے سفر کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ جبل الدقم سے 400 میٹر کے فاصلے پر ایک پارک بھی بنایا گیا ہے جس میں لوگ روزانہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں۔
پہاڑ کے قریب مغرب اور مشرق میں دو گاؤں ہیں جہاں لوگ صدیوں سے آباد ہیں۔ واضح رہے کہ
گزشتہ دنوں سوشل نیٹ ورک پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو کافی وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیو میں ویڈیو بنانے والے شخص نے دعویٰ کیا کہ یہ پہاڑ جنات کا ٹھکانہ ہے جس کی وجہ سے یہاں تعمیراتی منصوبہ روک دیا گیا ہے۔