کویت اردو نیوز : رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں نمازیوں کی بڑی تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے انتظامی امورکی ذمہ دار تنظیم کیمطابق ماہ صیام کےدوران مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں روزہ داروں کوغیرمعمولی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
جنرل اتھارٹی نے مسجد نبوی ﷺ کی راہداریوں تک رسائی کو آسان بنانے کیلیے کام کیا،زائرین اور نمازیوں کے داخلے کو مرکزی اور ذیلی راہداریوں میں تقسیم کیاگیا تاکہ نقل وحرکت کی ہموار روانی کویقینی بنایاجاسکے۔
مقامی رہنمائی سے مستفید ہونے والے عازمین کی تعداد 132,893 تک پہنچ چکی ہے ، 26,910 زائرین نے معذوروں اور بزرگوں کے لیے مختص سہولیات کا استعمال کیا۔
انتظامی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کےپہلے دس ایام میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نمازیوں کی تعداد 9,818,474 تک پہنچ گئی۔ اس دوران 739,702 ہزار زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم پر حاضری دی۔
زمزم کے پانی کی تقریباً 195,800 بوتلیں زائرین اور عبادت گزاروں میں تقسیم کی گئیں اور تقسیم کیجانے والی اشیائے خوردونوش کی تعداد 2,908.53 تک پہنچ گئی۔