کویت اردو نیوز : ڈھاکا میں خواجہ سراؤں کی پہلی مسجد تعمیر ہو گئی ۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں خواجہ سراؤں کی پہلی مسجد تعمیر کر دی گئی ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش میں خواجہ سراؤں کے حقوق اور قانونی حیثیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ 2013 میں، اس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کو سرکاری طور پر ان کی جنس کی بنیاد پر اپنی شناخت کرنے کی اجازت دی گئی۔
اس ایک کمرے کی مسجد کے لیے زمین حکومت نے فراہم کی تھی۔ خواجہ سرا خواتین کا کہنا ہے کہ اب انہیں کوئی بھی نماز پڑھنے سے نہیں روک سکے گا کیوں کہ اب وہ یہاں بغیر کسی امتیازی سلوک اور تفریق کا نشانہ بنے بغیر نماز ادا کر سکیں گی۔
بنگلہ دیش کی سیاست میں خواجہ سرا بھی حصہ لے رہے ہیں اور 2021 ء میں بنگلہ دیش کے ایک قصبے کا ایک خواجہ سرا میئر بھی منتخب ہو چکا ہے۔
Related posts:
سویڈش پولیس نے قرآن پاک نذرآتش کرنے کیخلاف دوران احتجاج ہنگامہ آرائی کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر ل...
ناروے پارلیمنٹ نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کرلی
حجاب اتارنے والی ایرانی شطرنج کھلاڑی کو ہسپانوی شہریت مل گئی
پاکستان و سعودی عرب سمیت 24 ممالک سفر کے لیے " انتہائی خطرناک " قرار
امریکی لڑاکا طیاروں نے الاسکا کی فضائی حدود میں 6 روسی طیاروں کو روک لیا
اپنے مسلمان ہونے پر فخر محسوس کیجئے، خودکشی حرام ہے۔
پناہ گزین کیمپ پرحملہ، امریکی صحافی نےاسرائیلی فوجی ترجمان کوآڑےہاتھوں لیا
نیتن یاہو کے بیٹے کے بیانات سے اسرائیل میں شدید غم و غصہ